دہشت گردی ختم کرنے کیلئے امریکہ کو افغان سرحد پر باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہئے : خواجہ آصف

دہشت گردی ختم کرنے کیلئے امریکہ کو افغان سرحد پر باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہئے : ...

  

واشنگٹن (آئی این پی) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، سرحد پار آزاد نقل و حرکت سے عدم اعتماد پیدا ہو سکتا ہے، باڑ کے باعث سرحد کے آرپار عسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہو سکے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کو زیادہ مہنگی پڑ رہی ہے، امریکہ کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا خرچ زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کم کرنے کیلئے امریکہ کو باڑ کا خرچ ادا کرنا چاہیے، پاک افغان سرحد لگانا پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے، 20لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی واپسی بھی امن کیلئے اہم ہے، امریکہ کو پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی میں بھی مدد کرنی چاہیے، پچھلے سال واپس گئے تقریباً6لاکھ مہاجرین میں سے زیادہ تر واپس پاکستان آ گئے ہیں، افغان مہاجر کیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے، اس وقت بھی 70ہزار سے زائد افراد روزانہ سرحد پار کرتے ہیں، یومیہ ہزاروں افراد کے سرحد پار کرنے سے دہشت گردی کو سہولت مل رہی ہے، پاکستان امریکہ سے بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے ،انہوں نے یہ باتیں ایک انٹرویو میں کہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف

Back t

مزید :

صفحہ اول -