56کمپنیوں کیخلاف تحقیقات میں پنجاب حکومت سے ریکارڈ نہیں ملا : نیب حکام

56کمپنیوں کیخلاف تحقیقات میں پنجاب حکومت سے ریکارڈ نہیں ملا : نیب حکام

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) متعدد زبانی درخواستوں کے ساتھ ساتھ نیب نے پنجاب حکومت کو 4 مراسلے لکھے ہیں، جن میں 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے کہا گیا ہے۔ نیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیب نے حکومت پنجاب کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی کی اطلاعات پر 23 جنوری 2018ء کر پریس ریلیز جاری کیا جس میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے چیف سیکرٹری سے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے کہا۔ 8 فروری 2018ء کو چیئرمین نیب نے ریکارڈ کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا اور پنجاب کی بیوروکریسی سے ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے کہا۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ نیب جو پنجاب کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے اور اسے ریکارڈ فراہم نہ کرنا قانون کی خلاف ورزی اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس حوالے سے حکومت پنجاب کی وضاحت حقائق پر مبنی نہیں۔ نیب نے 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کے لئے ریکارڈ کی فراہمی کے لئے تمام چینل استعمال کئے ہیں، مگر ابھی تک پنجاب حکومت سے مکمل ریکارڈ نہیں مل سکا۔

نیب

مزید :

صفحہ اول -