نیب سے اداروں کا تعاون جاری ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں : حکومت پنجاب

نیب سے اداروں کا تعاون جاری ، جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں ...

  

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے ترجمان نے چیئرمین نیب کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ حکومت پنجاب کے بعض ادارے نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں اورحکومت پنجاب کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل طور پر تعاون کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اگر نیب کو فی الواقعی صوبائی حکومت کے کسی بھی محکمے یا ادارہ سے کوئی شکایت تھی تو ا نہیں دفتری سطح پر اس کے ازالے کیلئے رجوع کرنا چا ہیے تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ نیب کی سربراہی جیسے اہم عہدے پر فائز چیئرمین کو ایک ایسی حکومت کے بارے میں جو شفافیت اور میرٹ کو ا پنا طرہ امتیاز سمجھتی ہے کے حوالے سے پبلک پلیٹ فارم پر اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

حکومت پنجاب

مزید :

صفحہ اول -