نقیب قتل کیس کو ہائی پروفائل مقدمے کا درجہ دیدیا گیا

نقیب قتل کیس کو ہائی پروفائل مقدمے کا درجہ دیدیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب محسود کے قتل کیس کو ہائی پروفائل مقدمے کا درجہ دے دیا گیا ۔سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس زیرسماعت ہے جبکہ آئی جی سندھ کو ملزم راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے دس روز کی مہلت دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے 2 گواہوں کو ’’وٹنس پروٹیکشن ایکٹ‘‘کے تحت سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور دونوں عینی شاہدین کی حفاظت کیلئے 5 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گواہوں کی محفوظ اور خفیہ رہائش کا انتظام اور شناخت کی تبدیلی کے مراحل ابھی باقی ہیں جب کہ وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت گواہوں کیلئے دیگر سکیورٹی اقدامات نہیں کیے گئے۔وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عینی شاہدین کو عدالت تک فول پروف سیکیورٹی میں لانا ہوتا ہے تاہم اعلی عدلیہ کے احکامات کے باوجود وٹنس پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے لئے فنڈز موجود نہیں ہیں۔

نقیب کیس

مزید :

صفحہ اول -