صوابی، 6 سالہ بچے سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

صوابی، 6 سالہ بچے سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

  

صوابی (این این آئی)صوابی میں بداخلاقی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ بداخلاقی کا شکار بچے کے والد کی درخواست پر زیدہ پولیس تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 377 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کے مبینہ نوجوان ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 6 سالہ بچے نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ اسے محلے کے ایک لڑکے نے بداخلاقی کا نشانہ بنایا ٗرپورٹ کے مطابق مبینہ ملزم بچے کو اپنے گھر لے کر گیا اور اسے بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد بچے کے طبی معائنے کی رپورٹ نے بچے کے ساتھ بداخلاقی کیے جانے کی تصدیق کردی۔

بداخلاقی

مزید :

صفحہ اول -