طیبہ تشدد کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو طلب کرلیا

طیبہ تشدد کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں ایس ایچ او خالد محمود کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کر لیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت شروع ہوئی توگواہ گلدراز اور ایڈیشنل ایس ایچ او گلزار احمد عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ رضوان عباسی نے گواہ گلدراز پر جرح کی،دوران جرح وکیل صفائی نے پوچھا کہ طیبہ کو اس لئے کسی گھر میں جانے نہیں دیتے تھے کیونکہ وہاں لڑکے تھے؟ جس پر گواہ نے کہا مجھے اس بات کا علم نہیں جبکہ ایس ایچ او گزار احمدنے بیان ریکارڈ کروایا ، وکیل صفائی طبیعت کی ناسازی کے باعث جرح مکمل نہ کر سکے،عدالت نے آیندہ سماعت پر جرح جاری رکھنے کے حکم دیا اور آیندہ سماعت پر ایس ایچ او خالد محمود کو بھی عدالت طلب کر لیا ،کیس کی سماعت سوموار صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
طیبہ کیس

مزید :

صفحہ اول -