مالدیپ کے سیاسی بحران پر ٹرمپ اور مودی کا ٹیلی فونک رابطہ

مالدیپ کے سیاسی بحران پر ٹرمپ اور مودی کا ٹیلی فونک رابطہ

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) مالدیپ کے سیاسی بحران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے وہاں کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر اور بھارتی ہم منصب کے درمیان رواں سال کا یہ پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہے جس کے دوران مالدیپ کے سیاسی بحران سمیت افغانستان، میانمار اور شمالی کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مالدیپ کے سیاسی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور جمہوریت کے احترام اور قانون کی بالادستی پر زور دیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں سربراہان نے گفتگو کے دوران خطے کی خوشحالی اور سیکیورٹی کے لئے تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جب کہ صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی اور افغانستان کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔

رابطہ

مزید :

صفحہ اول -