پنجاب اسمبلی کے سامنے بنیادی مراکز صحت کے ملازمین کا دھرنا جاری

پنجاب اسمبلی کے سامنے بنیادی مراکز صحت کے ملازمین کا دھرنا جاری

  

لاہور(صباح نیوز)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے بنیادی مراکز صحت کے ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ، ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ملازمت مستقل کی جائے ، یہ مطالبہ پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔بنیادی مراکزصحت کے ملازمین اپنے مطالبے کے حق میں رات بھر پنجاب اسمبلی کیسامنے مال روڈ پر بیٹھے رہے ،دریاں بچھائے اور چادریں اوڑھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دس سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں ، باربار احتجاج کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملازمت مستقل نہیں کی جاتی دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنا

مزید :

صفحہ اول -