بجٹ منظور نہ ہونے پر امریکی حکومت ایک مرتبہ پھر شٹ ڈاؤن

بجٹ منظور نہ ہونے پر امریکی حکومت ایک مرتبہ پھر شٹ ڈاؤن

  

واشنگٹن(این این آئی)بجٹ منظورنہ ہونے پر امریکی حکومت ایک مرتبہ پھر شٹ ڈاؤن ہوگئی ،ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب امریکی حکومت شٹ ڈاؤن ہوئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کو درکار فنڈز کی منظوری کی ڈیڈلائن جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ختم ہورہی تھی لیکن سینیٹ میں مجوزہ بجٹ پر ہونے والی بحث کے دوران ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کے اعتراض کے باعث بجٹ 12 بجے شب کی ڈیڈ لائن سے قبل منظور نہ ہوسکاتاہم امریکی سینیٹ نے رات گئے سرکاری اخراجات کو عبوری بِل کرلیا جس کے بعد اب اسے ایوانِ نمائندگان بھیجا جائے گا،لیکن ڈیڈلائن گزرنے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شب 12 بجے کے بعد شروع ہوچکا ہے جو اب بِل کی ایوانِ نمائندگان سے منظور اور اس پر صدر کے دستخط کے بعد ہی ختم ہوگا۔

شٹ ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -