شہباز شریف کامقابلہ کرنے کیلئے دن رات جاگنا پڑتاہے، حنیف عباسی

شہباز شریف کامقابلہ کرنے کیلئے دن رات جاگنا پڑتاہے، حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے صوبے کو ترقی میں نمبرون کیا ان کا مقابلہ کرنے کے لئے دن رات جاگنا پڑتاہے۔ باتوں سے مقابلے نہیں ہو سکتے۔ عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان خود 400کنال کے گھر میں رہتے ہیں وہ شہباز شریف کا کیا مقابلہ کریں گے۔ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے لئے دن رات جاگنا پڑتا ہے شہباز شریف نے محنت کر کے صوبے کو ترقی دی اور دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر لا کھڑا کیا ۔ عمران خان صرف باتیں کرتے ہیں ۔ شہباز شریف کو دنیامانتی ہے،محض باتیں اور تقریریں کر کے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔