طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ13فروی کو کیس کی سماعت کرے گا ،سپریم کورٹ نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ طلال چودھری کو بھی ذاتی حیثیت میں پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔
طلال چودھری /کیس