نیب کا العزیز سٹیل مل سے متعلق ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا العزیز سٹیل مل سے متعلق ضمنی ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)نیب نے العزیز سٹیل مل کرپشن ریفرنس میں مزید ضمنی ریفرنس دائر کرے گا ۔ یہ فیصلہ پیمرا کی طرف سے نواز شریف کے بیٹوں کی طرف سے دئیے گئے انٹرویو ز کی ریکارڈنگ فراہم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس کو حتمی شکل ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے دی جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ضمنی ریفرنس کے قانونی نکتے پر اپنی رائے دے دی ۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف دائر العزیز یہ سٹیل مل میں مزید ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں نیب کو ایم ایل کے تحت حاصل دستاویزات بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گی ۔