جنوبی پنجاب میں ایگروبیس رامیٹریل کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانے کیلئے مدد کر سکتے ہیں: برطانوی ہائی کمشنر

جنوبی پنجاب میں ایگروبیس رامیٹریل کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانے کیلئے مدد کر ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر، سپیشل رپورٹر) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو (Thomas Drew) نے کہاہے کہ سی پیک بہت اہمیت اورفوائد کاحامل منصوبہ ہے۔ایوان تجارت وصنعت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے لیے بہت اہم ملک ہے اورہم پاکستان کی ترقی کے لیے بہت سے پراجیکٹس پرمعاونت فراہم کررہے ہیں۔برطانیہ یورپین یونین سے باہر نکل رہاہے لیکن اس سے پاکستان کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔لوگ کہتے ہیں پاکستان کے ایک طرف چین اور انڈیا جیسی بڑی منڈیاں ہیں لیکن نہ صرف پاکستان کامحل وقوع بہت اہمیت کاحامل ہے بلکہ یہ خود ایک بڑی مارکیٹ اور مشترکہ کاروبار کے لیے یہاں بڑے مواقع دستیاب ہیں۔یہاں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو پاکستان کی اصل طاقت ہیں۔ہمیں دیکھنا اور مل کر کام کرنا ہوگا کہ کیسے ہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برٹش ایئر ویز نے پاکستان میں ناگزیروجوہات پر سروس بند کی تھی اب اسلام آباد کا ایئرپورٹ مکمل ہوگیا ہے اسی طرح ملتان کا ایئرپورٹ بھی بہت اعلی معیار کا ہے امید ہے برٹش ایئر ویز جلد ہی اپنی سروس کادائرہ کاربڑھا کر کام شروع کردے گی۔انہوں نے کہاکہ ویزہ کے حصول میں اگر کچھ مشکلات پیش آتی ہیں تو اس کی بڑی وجہ ڈاکومنٹیشن میں کمی یاپھر کچھ پالیسی معاملات ہوتے ہیں تاہم کوشش کریں گے کہ آپ کی شکایات کا خاتمہ ہوسکے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ایگروبیس رامیٹریل کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانے کیلئے ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔اسی طرح تعلیم کاشعبہ بھی بہت اہمیت کاحامل ہے۔یونیورسٹی آف لندن کا اوورسیز پروگرام بہت کامیابی سے جاری ہے ہم پاکستان کوبھی اس کی سہولت دے سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ایک مقررہ معیار اور اہلیت درکارہوگی۔ہم پاکستان کوسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فنی تعلیم و تربیت میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ میں رہائش پذیر افراد کو اپنی شان وشوکت کے ذرائع بتانے ہونگے اور اس کی انکوائری یا تفتیش ہمارے ملک کی متعلقہ فورس ہی کرے گی تاہم اگر کسی اورملک کو کوئی معلومات درکار ہوں گی تو جوہمارا قانون اجازت دے گا وہی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کا ایک حصہ کنسٹرکشن اورڈیزائنگ کا ہے دوسرا اکنامک زونز اور انڈسٹریل پارکس کا ہے جبکہ تیسرا حصہ ہائی ویز اورموٹرویز کے نیٹ ورک کا ہے جس سے فاصلے سمٹ جائیں گے۔ان تینوں میں ہرملک بہت فوائد حاصل کرسکتا ہے اوراگر برطانوی کمپنیوں کوموقع ملا یا ان کو فائدہ ہوگا تو وہ بھی اس میں حصہ لیں گے۔قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر ملک اسرار احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان سی پیک منصوبوں کاحصہ بن رہا ہے یہاں اعلی معیار کی لیبر اور وافر زرعی اورلائیوسٹاک پیداواردستیاب ہے۔پاکستان برطانیہ کا طویل عرصہ کا دوست ملک اورتجارتی پارٹنر ہے لیکن تجارتی توازن برطانیہ کے حق میں ہے۔برطانیہ اس خطے میں ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی ترقی اور صنعتوں کے قیام کیل یے مدد اورتعاون فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ویزے کاحصول بزنس پیشہ افراد اور عوام کے لیے مشکل بنادیاگیا ہے اس سے تجارتی وفود کی آمد ورفت بھی متاثر ہورہی ہے۔آپ کوچاہیے کہ تجارتی وفود کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو دونوں ممالک میں بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔برطانیہ میں اکتوبر2018ئمیں منعقد ہونے والی ’’میڈ ان پاکستان‘‘نمائش میں ملتان چیمبرز کے نمائندوں کوبھی نمائندگی دی جائے۔اسی طرح پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں پر برطانیہ کے تعاون سے جن منصوبوں پر کام ہورہاہے اسی طرح جنوبی پنجاب میں بھی ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے کر ان کواولیت دی جائے۔ دریں اثناء پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو(Thomas Drew)نے گذشتہ روز فارن اینڈ کامن ویلتھ آفیسر(Foreign and Commonwealth Office, Global Envoy on Gender Equality)مس جونا روپر،ڈپٹی ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی پاکستان مس کیمی ولیمز اور فرسٹ سیکرٹری (انٹرنل پولیٹیکل)فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس سٹیفن ہل کے ہمراہ بے نظیر انکم سپورٹ ملتان آفس میں ایک بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے کو بہتر اورمضبوط بنانے میں عورتوں کابڑا کردار ہے۔ہرعورت چاہتی ہے کہ اس کاگھرانہ خوشحال ہو۔اس کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں اور ماروی میمن اس مقصد کے لیے بہت محنت کررہی ہیں۔وہ خودبھی بہت باصلاحیت خاتون ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بہت اچھا پروگرام ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اوراس کوکامیاب بنانے کیلئے قومی وصوبائی حکومتیں جو کام کررہی ہیں وہ سراہنے کے قابل ہیں۔ہمارا تعاون اس کیلئے دستیاب رہے گااس موقع پر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر سید شبیر اکبرزیدی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت صاف شفاف طریقے سے حقداروں کوان کاحق دینے سے غربت میں کمی اور کم وسیلہ خاندانوں کوگزربسر کی سہولت مہیا کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک پاکستان کے58اضلاع میں بی وی ایس کی سہولت مہیا کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے 18اضلاع جن میں ملتان بھی شامل ہے،یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 131,229افراد مستفید ہورہے ہیں اور ان میں 78231افراد کو بی وی ایس سسٹم پر منتقل کردیاگیا ہے جبکہ 52997افراد پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم حاصل کررہے ہیں۔ پاکستا ن میں تعینا ت بر طا نو ی ہا ئی کمشنر تھامس ڈریونے گز شتہ روز متی تل روڈ پر واقع خو اتین داد رسی سنٹر کا دور ہ کیا ۔ڈا ئر یکٹر جنرل سٹر یجک ریفا رمز یونٹ سلما ن صو فی بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔بر طا نو ی ہا ئی کمشنر کا وومن سنٹر آ مد پر ڈ پٹی کمشنر نے استقبا ل کیا ۔بر طا نو ی ہا ئی کمشنر تھامس ڈ ر یو نے سنٹر کے مختلف شعبو ں کا معا ئنہ کیا اور مظلو م خو اتین سے بھی ملا قا ت کی ۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے ڈا ئر یکٹر جنرل سٹر یجک ریفارمز یونٹ سلما ن صو فی نے کہا کہ وومن سنٹر کے قیام سے جنو بی پنجا ب کی ہز اروں خو اتین کوتحفظ اور انصا ف کی فر اہمی ممکن ہو گئی ہے ۔برطانو ی ہائی کمشنر نے وومن سنٹر کی افا دیت کو تسلیم کر تے ہوئے کہا کہ مظلوم خو اتین کیلئے سنٹر کا قیا م حکو مت پنجا ب کااحسن قدم ہے ۔برطا نو ی ادار ے حکو مت پنجا ب کے ساتھ مکمل تکینکی معاونت کے ذ ر یعے اس سنٹر کو مز ید کامیا ب بنا ئیں گے ۔قبل از یں ڈپٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے بتا یا کہ وومن سنٹر کے قیا م سے خوا تین پر ہو نے وا لے تشدد کے واقعا ت میں نمایا ں کمی واقع ہو ئی ہے بعدازا ں ڈا ئر یکٹر جنر ل سٹر یجک ریفا رمز یونٹ سلما ن صو فی کی جانب سے شرکا ء کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں کی طرف سے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور پولیٹیکل سیکرٹری سٹیفن ہل کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ کی تقریب منعقد کی گئی۔عشائیہ میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نصیر احمد، چیئرمین اسلم ہمایوں، قیصر گجر اور پی ایس ٹو میئر جاوید نقوی شریک تھے۔تقریب میں بلدیات کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ سالڈ ویسٹ اورصاف پانی کے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا گیامیئر نے برطانوی ہائی کمشنر کو ملتان کی تاریخی حیثیت اور میونسپل کارپوریشن کے تعارف کے حوالے سے ایک بک لٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین اسلم ہمایوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کے چیئرمینوں کے ایک وفد کو برطانیہ کے بلدیاتی نظام کو سمجھنے کے لئے برطانیہ کا ایک مطالعاتی دورہ کرایا جائے۔ جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے وعدہ کیا کہ وہ جلد اس سلسلے میں انتظامات کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -