محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے24گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث ہفتے اور اتوار کی درمیان شب کراچی میں بارش ہوسکتی ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے اور موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری اور موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

تجزیہ -کراچی صفحہ اول -