عالمی امن و استحکام کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں،ممنون

عالمی امن و استحکام کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عالمی امن و استحکام کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جلد حل ہونے چاہئیں‘ اردن نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم نہ کرکے جرات مندانہ موقف اختیار کیا،اردن کے شاہ عبداﷲ نے کہا کہ اسلامی دنیا کے مسائل پر پاکستان کے مضبوط موقف سے ہمیشہ تقویت ملتی ہے۔صدر ممنون حسین سے اردن کے شاہ عبداﷲ ثانی کی ایوان صدر میں ملاقات ، پاکستان اور اردن کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں پر اتفاق۔اس موقع پر شاہ عبداﷲ نے کہا کہ مارچ میں پاکستان اردن مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں ٹھوس تجاویز زیر غور آئیں گی۔ قبل ازیں شاہ عبداﷲ نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ بھی دیکھا۔بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبداﷲ کو نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔
ممنون حسین