خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ توانائی و صنعت کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ توانائی و صنعت کا اجلاس

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ توانائی و صنعت کا ایک اجلاس ایم پی اے قربان علی خان کی زیر صدارت جمعہ کو اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین کمیٹی و اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی ، نجمہ شاہین ، اغزاز الملک، سید جعفر شاہ ، محکمہ توانائی، قانون اور خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں رکن اسمبلی نجمہ شاہین کی توجہ دلاؤ نوٹس برائے محکمہ توانائی کی کارکرگی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل کو وفاقی حکومت نے کنویں کھو دنے کا لائسنس جاری کرنے میں تاخیر کی۔ کمیٹی کو یقین دلایا گیا کہ جیسے ہی لائسنس مل جائے گاآئل اور گیس کے لئے کنویں کھودنے کا کام زور و شور سے شروع کیاجائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ درال خوڑ پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کو واپڈا لائن کیساتھ منسلک کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ گور کن مٹلتان پاور سٹیشن پر کام شروع ہے جہاں مقامی لوگوں کو ملازمت میں ترجیح دی جائے گی۔ کمیٹی نے کافی بحث و مباحثہ کے بعد سفارش کی کہ بورڈ آف گورنر چیف ایگزیکٹیو آفیسر KPOGDCL کو ہدایت کریں کہ وہ ہیومن ریسورس سے متعلق اپنے معاملات فوری طور پر درست کریں اور KPOGDCL کو صوبائی حکومت انکی ضروریات کے مطابق فوری طور پر فنڈ فراہم کریں ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ چترال اور دیگر پاؤر ہاؤسز میں کام کرنے والے تمام ریگولر ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے۔

مزید :

تجزیہ -کراچی صفحہ اول -