لنڈی کوتل : اغوا ہونے والے 17قبائلی افراد رہا کر دیئے گئے

لنڈی کوتل : اغوا ہونے والے 17قبائلی افراد رہا کر دیئے گئے

  

لنڈی کوتل (عمران شنواری) پاک افغان سرحد لنڈی کوتل سے 4ستمبر 2017ء کو اغوا کئے جانے والے 17 قبائلی افراد کو افغانستان کے علاقے لال پورہ سے جمعہ کی شب اچانک رہا کردیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ ان پاکستانی قبائلیوں کو طالبان کے گروہ نے اغوا کیا تھا، تقریباً 5 ماہ بعد خود ہی رہا کر دیا۔ ان کی رہائی تاوان کی ادائیگی کے بعد ہوئی ہے یا انہیں مشروط طور پر رہا کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیٹیکل حکام رات گئے تک کچھ بتانے سے گریز کر رہے تھے اور رہائی پانے والے 17 افراد طورخم کے قریب پاک افغان سرحد پر پہنچا دیئے گئے تھے۔

مزید :

تجزیہ -کراچی صفحہ اول -