پے در پے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے جڑوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے :محمد عاطف خان

پے در پے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے جڑوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے :محمد ...

  

مردان (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے صوبہ بھر کی سرکاری مشینری کو اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ شفقت ، محبت اور نرمی سے پیش آنے کی کوشش کریں کیونکہ اصل تبدیلی رویئے بدلنے سے ہی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری مشینری کے روئیے میں تبدیلی آئیگی تو اس کے اثرات صوبہ کے کونے کونے تک پھیل جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز سرکاری اہلکاروں کے ایک وفد سے مردان میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں ایسے دردناک واقعات اتنی کثرت سے پیش آتے رہتے ہیں کہ معصوم بچیوں کو بھی بڑی بے دردی کیساتھ قتل کیا جاتا ہے ۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے انکے جڑوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے ۔ اسطرح کے دردناک واقعات میں ملوث نوجوان تعلیم اور تربیت کی کمی کی وجہ سے ایسی بربریت کا مرتکب ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خصوصاًتعلیم و تربیت کے ذمہ دار تمام لوگ ایسی گناہ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ہماری قوم خصوصاًسرکاری مشینری کو تیزی سے بگڑتے ہوئے صورت حال کا ادراک کرنا چاہیے اور اسے روکنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری اپنے ملک و قوم کی حالت کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے اگر اسے اس خطرناک صورت حال کا ادراک ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پیار ، محبت ، شفقت اورنرمی کے ساتھ جو تبدیلی آسکتی ہے وہ کام زور اور زبردستی سے ہر گز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکرٹری کو بھی درخواست کی کہ وہ سرکاری مشینری کی ٹرانسفارمیشن کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

مزید :

تجزیہ -کراچی صفحہ اول -