صوابی کے علاقے زیدہ میں بداخلاقی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا

صوابی کے علاقے زیدہ میں بداخلاقی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا

  

صوابی (بیورورپورٹ) صوابی کے علاقے زیدہ میں بداخلاقی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ،تین یوم کے اندر صوابی میں بچوں سے بداخلاقی کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے،زیدہ کے علاقے راحت آباد میں ایک نوجوان نے پڑوس میں پانچ سالہ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچے کے والد اسدخان کی اطلاع پرزیدہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم وصال ولد گلاب خان کو گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچہ احد خان ولد اسدخان سکنہ راحت آباد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم وصال ولد گلاب خان سکنہ راحت آباد نے اپنے والدین کی غیرموجودگی میں مجھے اپنے گھر لے کر گیا جہاں انہوں نے مجھے بداخلاقی کا نشانہ بنایا ،ملزم وصال نے مجھے خاموش رہنے کیلئے 50روپے دئیے ،میں نے گھر آکر اپنے والد کو بتایا ،زیدہ پولیس نے والد کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم وصال ولد گلاب خان سکنہ راحت آباد کو گرفتار کرلیا ،جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا ،ملزم وصال متاثرہ بچے احد خان کا پڑوسی ہے،گزشتہ روز یارحسین میں بھی پانچ سالہ بچی سے جنسی تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا ،متاثرہ بچی گل پانڑہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں سرسوں کا ساگ لینے کھیت میں گئی تھی جہاں ملزم سلمان ولد فضل ربی سکنہ یارحسین امان آباد نے مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پرمجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ،یارحسین پولیس نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلمان کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا ،جہاں عدالت نے ملزم کو 2 روز کیلئے پولیس کسٹڈی میں دے دیا ۔

مزید :

تجزیہ -کراچی صفحہ اول -