غیر سرکاری تنظیم کا مراکز صحت کو ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے سامان فراہم کرنے کا فیصلہ

غیر سرکاری تنظیم کا مراکز صحت کو ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے سامان فراہم کرنے کا ...

  

پشاور( سٹا ف رپورٹر)ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس‘ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پشاور کے مراکزصحت کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت کا سامان فراہم کرنے کا فیصلہ‘ سکولوں اور مراکزصحت کی حالت زاربہتر بنانے کیلئے غیر سرکاری ہیپلنگ ہینڈ کی کوششیں قابل ستائش ہیں ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان ،تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت مراکز صحت کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اور جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص چمکنی ‘ ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد ‘ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین وڈسٹرکٹ ممبر شمس الباری اور غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے نمائندہ وفد نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم کو بریفنگ دیتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر خالد وقاض نے بتایا کہ ضلع ناظم کی ہدایات کے مطابق پشاور کے تمام مراکز صحت آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز سے انکی ضروریات معلوم کی جاچکی ہے اور مکمل لسٹ غیر سرکاری تنظیم ہیپلنگ ہینڈ کو فراہم کردی گئی تھی جس پر مراکز صحت کی ڈیمانڈ کے مطابق ڈیڑھ کروڑ روپے کی آلات خریدی جاچکی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 فروری کو ضلع ناظم آفس میں تقریب کا انعقادکیا جائیگا جس میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت کا سامان ضلع ناظم کے حوالے کیاجائیگا جو کہ پشاور کے تمام مراکز صحت میں ڈیمانڈ کے مطابق تقسیم کیاجائیگا‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے مراکز صحت کو سامان کی مفت فراہمی کیلئے ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ اداکیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدرو ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاض چمکنی کی کوششوں کو سراہا ضلع ناظم کاکہناتھاکہ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سکولوں اور مراکز صحت کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں انہوں نے دیگر غیر سرکاری تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ پشاور کی تعمیر وترقی میں ضلعی حکومت کا ساتھ دیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -