نوشہرہ ،پی پی کو فعال بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

نوشہرہ ،پی پی کو فعال بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کو ضلع نوشہرہ میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے پانچ انتخابی حلقوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے جو تنظیم سازی کا عمل مکمل کرے گی اور آئندہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائے گی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کا ایک اہم اجلاس حجرہ رضا سعید بابر پیرپیائی میں ملک غلام حضرت کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس کا ایجنڈہ رکن سازی مہم تھا اس موقع پر پانچ انتخابی حلقوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جس میں حلقہ پی کے 12 کیلئے چیئرمین سید افتخار علی شاہ اور ان کے ساتھ ممبران شیخ محمدانور، باکر شاہ، سیدجمیل شاہ، محمدالیاس، فضل احمد ڈاگ بیسود، اسرائیل خان، ٹھیکیدار ابراہیم خان پبی، داستار خان، فیاض خان پبی، نوید خٹک، میاں بختیار خان، عبداللہ شاہ، ملک قاسم حلقہ پی کے 13کیلئے چیئرمین رضا سعید بابر ممبران ملک حمایت، فیض احمد، فضل مولانا چٹان، ملک سرتاج خان آف کڑوی، رضا کاکاخیل، سجاد، بلال، محمدوقاراور جلال شاہ حلقہ پی کے 14 کے چیئرمین ملک غلام حضرت ممبران ملک ہدایت، عبدالجلیل، شاکراللہ بٹکزئی، شازیب، وحیدجان، طاہر خٹک، نیاز علی، شاہد غنی، حاجی تلاوت، عبدالخالق، الحاج اجمل خان، زوار آفریدی اور ثناء اللہ ہوں گے جبکہ پی کے 15 کیلئے نجیب اللہ خٹک چیئرمین اور ممبران نعیم جان، لقمان خٹک شیدو، طاہراسلم، ارسلان، ناصر، یوسف شاہ، فضل الرحمن بابو حلقہ پی کے 16 کے چیئرمین محمداسلام اور ممبران ظاہر شاہ آفریدی، ڈاکٹر مشرف شاہ، ڈاکٹر قاسم درانی اور اشتیاق ہوں گے۔