وکلاء کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے ،مجاہد فاروق

وکلاء کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرینگے ،مجاہد فاروق

  

سوات (بیورو رپورٹ)سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف قانون دان مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری جہدوجہد ہے کہ ضلع بھر کے تمام وکلاء کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کریں، اور اس سلسلے میں ہم جدوجہد کررہے ہیں، جبکہ ہمارا بھرپور مطالبہ ہے کہ ضلع بھر کے تحصیلوں میں جوڈیشری کیمپس پر تعمیراتی کام میں تیزی سے تیزی لائی جائے، تاکہ عوام کو انصاف اُن کی دہلیز پر مل سکیں، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع بھر کے تحصیل نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں تحصیل کبل کے صدر فضل ربی طاؤس خیل ایڈوکیٹ، تحصیل خوازہ خیلہ بار کے صدر علی نامدار خان ایڈوکیٹ، بحرین بار کے صدر جہانزیب خان ایڈوکیٹ اور مٹہ بار کے صدر عبدالحلیم خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی، اور اپنے مسائل کی نشاندہی کی، اجلاس سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارا پرزور مطالبہ ہے اور سوات کے وکلاء نمائندہ یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام تحصیلوں میں جوڈیشری کیمپس کی تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی جائے ، اور تحصیل بار میں لائبریریاں جلد از جلد عمل میں لائی جائے، وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ تحصیل بارز کو جلد از جلد چیک جاری کئے جائے، تاکہ اُن کے درپیش مسائل حل ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتا ہے، کہ سوات میں بھی شانگلہ اور بحرین کی طرح چھٹیاں جنوری میں کی جائے، آخر میں آمریکہ سامراج کے خلاف ایک قرار داد منظور کی گئی امریکہ سامراج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا اسلام دشمن فیصلہ واپس لیں، جس کیوجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پھیلی ہوئی اور اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے، ٹرمپ اور امریکہ سامراج کااصلی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -