حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے ،غلام علی

حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے ،غلام علی

  

سوات (بیورو رپورٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹریز کے مرکزی صدارتی امیدوار حاجی غلام علی اور نائب صدارت کے امیدور سرتاج احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھانے اور انڈسٹریز مالکان کے مسائل کا خاتمہ ہے اور حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہے ، سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پرسوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم کے قیادت میں وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے میدان میں اُترا ہوں اور سی پیک جو ہمارے مستقبل کا ایک بڑا منصوبہ ہیں اس سے فائدہ حاصل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ چائینہ کا مقابلہ دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو ڈرائیور اور مزدور بنانے کے بجائے ایک اچھا بزنس مین بنا نا ہے جس کے لئے ہم اپنے نوجوانوں کو تیار کرنا ہے تاکہ انکو روزگار کے بہترین مواقع میسر ہوسکیں ، فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت کو لکیر کھینچنی جائیگی تاکہ جہاں سے سی پیک گزرے گی وہاں کے لوگوں کو ایجوکیٹ کیا جاسکیں تاکہ وہ اس سے مستفید ہوسکیں وار انکی غربت کا خاتمہ ہوسکیں تاکہ چائینہ کے مقابلے میں وژن پیدا ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -