بنوں میں ضلع ناظم سے زووالی پلازہ کے مالکان کی ملاقات

بنوں میں ضلع ناظم سے زووالی پلازہ کے مالکان کی ملاقات

  

بنوں(نمائندہ پاکستان )ضلعی ناطم اعلیٰ ملک عرفان دُرانی سے زروالی پلازہ بیرون پریٹی گیٹ بنوں کے مالکان ملک حاجی لیاقت علی خان ، ملک ہدایت اللہ خان وغیرہ کا ملاقات ، ضلعی ناظم اعلیٰ ملک عرفان دُرانی کو بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران بنوں کے جنرل سیکرٹری ، سینئر صحافی محمد عثمان علی خان نے بتا یا کہ زروالی پلازے کو1928نقشے کے مطابق ناجائز تجاوزات کے مد میں مسمار کیا گیا جس میں مالک مکان کے موجودہ حالات میں 28سے زائد دوکانات بشمول بیسٹ مینٹ (تہہ خانے ) مسمار ہوئے اور مارکیٹ ویلوں کے مطابق کروڑوں روپے کا نقصان ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلعی حکومت ، صوبائی حکومت زروالی پلازے کے ملکان کے ساتھ ساتھ دیگر عوام کے جو نقصانات ہوئے ہے اُن کا سرکاری طور پر ازالہ کیا ضلع ناظم اعلیٰ ملک عرفان دُرانی نے زروالی پلازہ کے مالکان سے بات چیت کرتے ہوئے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مالکان حاجی حاجی لیاقت علی خان ، اور ملک ہدایت اللہ خان نے ضلع ناظم اعلیٰ ملک عرفان دُرانی کا شکریہ ادا کیااس موقع پر ٹی او ار حاجی گل والی خان ، لینڈ انسپکٹر ملک نذیر اللہ اعوان وغیرہ بھی موجود تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -