بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں باٹنے والوں کا ملاکنڈ پی پی پر قبضہ ہے :شکیل ایڈوکیٹ

بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں باٹنے والوں کا ملاکنڈ پی پی پر قبضہ ہے :شکیل ...

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختو نخو ا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ شہیدذوالفقاروعلی بھٹوکے پھانسی پرمٹھیاں تقسیم کرنے والے لوگوں کے خاندان کامالاکنڈمیں پیپلزپارٹی پرقبضہ ہے گزشتہ دورحکومت میں ریکارڈکرپشن کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ کیلئے پی پی پی کو بری طرح مستردکردیاہے اورائندہ کیلئے بھی وہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں بری شکست سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ شکست ان کا مقدرہوگا ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبے نظیربھٹو کے نام پرسیاست کرنے والے پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کوگرفتارکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ان کے نام پرووٹ مانگنے پران کوشرم اناچاہیں اورجن لوگوں نے شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے پھانسی پرمٹھیاں تقسیم کی گئی تی آج وہی لوگوں کے خاندان کاپیپلزپارٹی پرقبضہ ہے وہ کسی بھی صورت میں غریبوں کے خیرخواہ نہیں بلکہ غریبوں کے نام پراپنے جیبوں کوبھرنے کیلئے سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے پانچ سالہ دوراقتدارمیں ایک روپے کرپشن نہیں کی گئی ہے اگرکسی نے ایک روپے کرپشن ثابت کردی تواوزارت سے استعفیٰ دیناتودرکنارسرکٹوانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں مساجدمدارس اورقبرستانوں کوبھی نہیں بخشاگیاتھا اور اس میں بھی کمیشن وصول کی گئی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ عوام نے بری طرح مستردکر دیاہے وہ سیاست سے توبہ تائب ہوکر اپنے بچوں کے رزق حلال کیلئے دوسرے کاروبارشروع کریں اورائندہ الیکشن میں قسمت ازمائی کرلیں وہ دن دورنہیں کہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -