کوہاٹ،نو تعینات ٹی ایم او بھی چھابڑی فروشوں کے سامنے بے بس
کوہاٹ(بیورورپورٹ) نو تعینات ٹی ایم او بھی چھابڑی فروشوں کے سامنے بے بس‘ جیل روڈ اور محلہ میاں خیل خصوصاً پٹوار خانے کے قریب سے پیدل چلنا مشکل ہو گیا ٹی ایم اے کے اپنے اہلکار سہولت کار بن گئے تفصیلات کے مطابق نو تعینات ٹی ایم او امین گل بھی جیل روڈ اور محلہ خیل سمیت شہر بھر میں عارضی انکروچمنٹ کے خاتمے میں ناکام ہو چکا ہے موصوف دن بھر دفتر میں بیٹھ کر شام کو واپس پشاور چلے جاتے ہیں عوامی حلقوں کے مطابق جیل روڈ پر کوتل پلازہ کے سامنے اور مرغی منڈی سے گزرنا نہایت مشکل ہوتا ہے جبکہ میاں خیل بازار خصوصاً پٹوار خانے کے پاس زمین پر بیٹھے اور سڑک کے کنارے بیٹھے تاجروں کی وجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مذکورہ مقامات پر سے عارضی انکروچمنٹ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ٹی ایم اے اہلکاروں کو ہدایت جاری کریں اور عارضی انکروچمنٹ کے مرتکب افراد کو سستا بازار اور دیگر جگہوں پر ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ غریب چھابڑی فروش دو وقت کی روٹی عزت کے ساتھ کما سکیں۔