بنوں کی خوبصورتی پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے :محمد علی

بنوں کی خوبصورتی پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)بنوں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پر کام کی رفتارکو تیز کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر نے ہونگے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے بنوں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اور پراجیکٹ سے متعلق تمام امور زیرِ بحث آئیں۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے ڈی سی بنوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہوں اور ٹھیکیداروں پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار اورمعیار پر خصوصی توجہ دے کر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کریں تاکہ بنوں کے عوام اس اہم پراجیکٹ سے جلد از جلد مستفید ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -