جندول ،ثمر باغ میں کالی کھانسی اور خسرہ کی وباء

جندول ،ثمر باغ میں کالی کھانسی اور خسرہ کی وباء

  

جندول (نمائندہ پاکستان)سب ڈویژن جندول تحصیل ثمرباغ کے دور افتاہ علاقہ یونین کونسل مسکنی ولیج کونسل کولالانو ،اور گردو نواح میں کالی کھانسی اور خسرہ نے درجنوں خاندان مالی مشکلات سے دوچار کردیاہے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسلر ملک احمدشاہ مشوانی اور کولعلانو ولیج کونسل کے نائب ناظم میجرخان کے مطابق گاوں کولالانو ،ڈھراکو،جانپاسہ،طورانو،وغیرہ میں کالی کھانسی اور خسرہ کے علاوہ نزلہ ،زکام،شدید بخارنے سیکڑوں بچوں کی زندگی اجیرن کردیا ہے بچوں ولدین کے مطابق بچوں کو پہلا کھانسی شروع ہوجاتی ہے اور بعد میں شدید بخار ،جس سے بچے دن رات ناآرام رہتے ہیں علاقائی لوگ انتہائی غریب اور سرکاری علاج کے منتظرہے انہونے وزیر صحت سمیت ڈسی لوئر دیر سے مطالبہ کیا کہ جتنا جلد ہوسکے علاقے کو میڈیکل ٹیم بھیج کر غریب لوگوں کو ادویات پراہم کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -