جرگہ کا باہمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ہے ،عبدالجبار خان

جرگہ کا باہمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ہے ،عبدالجبار خان

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) ضلع نائب ناظم عبدلجبا رخان نے کہا ہے کہ جرگے پختون معاشرے میں قوموں خاندانوں اور لوگوں کی درمیان تنازعات اور مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہمارے تاریخ ہی جرگہ نظام کو ایک پرامن اور دیرپا راستہ قرار دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے درمیان چھوٹے بڑے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے ہمیں جرگوں پر انحصا ر کرنا چایئے کیونکہ جرگوں سے اگر ایک طرف بڑی بڑی تنازعات حل ہوجاتے ہیں تو دوسری طرف جرگے پر ہونے والے راضی نامہ کی بعد فریقین کی درمیان بہتر اور دیرپا تعلقات بھی بحال رہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ایک اہم راضی نامے کی بعد جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید احمد خان ایڈوکیٹ حاجی عبدالقیوم نے بھی خطاب کی عبدالجبار خان نے کہا کہ تما م علاقہ معززین اور دیگر مشران اپنے اپنے علاقوں میں چھوٹے بڑے تنازعات جرگوں پر بلاتفریق حل کرنے کیلئے پنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ تمام چھوٹے بڑوں مئسلوں کی آخری حل جرگہ ہی ہوتی ہیں کیونکہ عدالتوں اور تھانوں میں ایک دوسرے کو کئی سالوں تک تنگ اور ایک فریق دوسرے فریق کو بہت مالی نقصان پہنچانے اور ساتھ ساتھ کھبی کھبار جانی نقصانات کی بعد بھی فریقین جرگے ہی پر بات ختم کرتے ہیں لیکن جب پہلے جرگہ ہوجائے وہ جرگہ اخر میں ہونے والے جرگے سے کئی گناہ بہتر ہوتی ہیں ادھر جرگے کی موقع پر مٹہ کے حاجی عبدلقیوم حاجی زیارت گل بلند خان حاجی غفور مرحوم اور سیلمان مرحوم جو اپس میں بھائی ہے ان بھائیوں کے درمیان گھریلوں مسائل پر تنازعہ شروع ہوا تھا جو تھانے اور عدالتوں تک پہنچ گیا تھا جس میں اس جرگے نے کلیدی کردار اداکرکے راضی نامہ کیا اور جرگے میں باقاعدہ فریقین اور جرگہ مشران نے اس راضی نامہ پر باقاعدہ دستخط بھی کی جرگے میں ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کے علاوہ پی پی پی اپر سوات کے جنرل سیکرٹری انورزمان خان ایڈوکیٹ قمر خان اے این پی مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان حسین علی خان اکرام علی خان اظہر خان پاکستان تحریک انصاف کے رحمت علی خان ناصر خان ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیرمین بہادر خان پراپرٹی ایسوسی ایشن مٹہ کے صدر محمد عمران مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر عثمان غنی محمد نعیم خان خائستہ باچا اسکرخان ایڈوکیٹ ناظم خانذادہ مٹہ بازار کے سابق صدر اکبر باچا سجاد خان حسین احمد او ردیگر بھی موجود تھے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -