کوہاٹ میں ون ویلنگ کرنیوالے منچلوں کیخلاف آپریشن شروع

کوہاٹ میں ون ویلنگ کرنیوالے منچلوں کیخلاف آپریشن شروع

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کے خلاف آپریشن کا آغاز‘ درجنوں موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں والدین کے تعاون کے بغیر ون ویلنگ پر مکمل کنٹرول کرنا مشکل ہے تفصیلات کے مطابق کوھاٹ ٹریفک پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں ون ویلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا اور اس حوالے سے درجنوں ویلنگ کرنے والوں کو مٹر سائیکلوں سمیت تھانوں میں بند کر دیا گیا اس سلسلے میں ٹریفک انچار محمد وقاص نے بتایا کہ پولیس اپنی طرف سے ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی میں مصروف ہے مگر والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے منع کریں اور سختی سے ان سے پیش آئیں انہوں نے کہا کہ بعض والدین تھانوں میں آ کر منتیں کرتے تو نہیں شرماتے مگر اپنے بچوں کو سمجھانے میں اور اس بری عادت سے روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے انہوں نے والدین سمیت معاشرے کے تمام افراد سے درخواست کی کہ وہ ون ویلنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور جس علاقے میں ویلنگ کرنے والے دکھائی دیں اس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے کر پولیس کی مدد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -