عوام کی اے این پی میں شمولیت کا میابی کی غمازی کرتی ہے ،شیر شاہ

عوام کی اے این پی میں شمولیت کا میابی کی غمازی کرتی ہے ،شیر شاہ

  

سوات (بیورو رپورٹ) حلقہ پی کے 81 سے عوامی نیشنل پارٹی کے شیر شاہ خان کی نامزدگی ہوتے ہی حلقے میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، یونین کونسل اسلام پور ککڑئ ٹانگو بنڑ کے دیرینہ مسلم لیگی عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے ، پورا علاقہ سرخ جھنڈوں سے سج گیا ، علاقے سے ن لیگ کا صفایا ، شیر شاہ خان اور اکرام خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار ، شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر و اُمیدوار پی کے 81 شیر شاہ خان اور تحصیل ناظم اکرام خان نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے ماحول ساز گار ہے اور عوام کی دھڑا دھڑ اے این پی میں شمولیتیں اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آنے والے الیکشن میں اے این پی کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے صوبے کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے عوامی نیشنل پارٹی برسراقتدار آ کر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے نظریاتی و دیرینہ کارکن جمروز خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا انکے ساتھ گل شیر ، اقبال ، بختیار ، مومن ، امیر زادہ ، عمر ڈھیر ، رحیم ، کمین اور دیگر نے بھی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ضلعی صدر شیر شاہ خان نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں سرخ ٹوپیاں بھی پہنائی تقریب سے اے این پی یو سی اسلام پور کے صدر عزیز خان ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نواب عالم خان ، کونسلر حسین جان اور جمروز نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عوام دوسری سیاسی جماعتوں سے نالاں ہو چکے ہیں اور ان کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہے 2018 کے عام انتخابات میں عوام نے اے این پی کو ووٹ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اے این پی برسراقتدار آکر صوبے کے مسائل حل کرے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -