ہنگو میں اقلیتی برادری کے 60 خاندانوں کا پی پی میں شمولیت کا اعلان

ہنگو میں اقلیتی برادری کے 60 خاندانوں کا پی پی میں شمولیت کا اعلان

  

ہنگو( بیورورپورٹ)خیبر پختونخواہ اقلیتی ونگ کے 60 سے زائد خاندانواں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت کرنے والے خاندانوں نے صوبائی صدرپیر نصیب چند کی قیادت میں ہر پلیٹ فارم پر پی پی پی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیلز پا رٹی اقلیتی ونگ پختو خواہ کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحہ برادری کے چوہدری سچن داس، چوہدری ویوان چن، چوہدری نعمت سمیت 0 6 سے زائد خاندانوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کی کوششوں سے شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے ساتھ ہر محاذپر کھڑے رہنے کا عزم کیا۔تقریب کے دوران پی پی پی صوبائی صدر پیرنصیب چند نے شمولیت کرنے والے خاندانوں کے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں بھی پہنائی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی صدر پیر نصیب چند نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقلیتی برادری کے حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔پی پی پی نے حقیقی معنوں میں اقلیتوں کو حقوق دلوائیں جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں نے اقلیتی برادری کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائیں۔انہوں نے چئیر مین بلاول بھٹو اور زرداری کی قیادت میں اقلیتی برادری کے تمام تر بنیادی مسائل حل کرنے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -