دیر بالا ،چوری شدہ گاڑیاں مالکان کے حوالے ،2 کار لفٹر گرفتار

دیر بالا ،چوری شدہ گاڑیاں مالکان کے حوالے ،2 کار لفٹر گرفتار

  

دیر بالا( نمائندہ پاکستان)دیربالا پولیس نے دیر بالا علاقہ ڈوڈبا سے چوری شدہ موٹرکار اور گندیگار سے دو گاڑیاں مختلف علاقوں سے برآمد کرکے حوالہ ملکان کردیئے اور ساتھ ہی دو کار لفٹر کو حراست میں لے لئے گئے۔اور مزید کارلفٹروں کے گرفتاری کیلئے کاروائی جاری ہیں۔ اس سلسلے میں انجمن تاجران دیر بالا کی طرف سے پولیس کے اعزار میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے D.P.O دیر بالاسید شہاب علی شاہ ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، انجمن تاجران دیربالا کے صدر خالد روغانی اور سماجی کارکن رحمان الدین عرف خان جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اور پولیس کے درمیان ایسا تعاون جاری رہا ۔ تو تمام جرائم جلد ہی ختم ہو جائینگے۔ دیر بازارکیلئے پولیس چوکی کے اج سے منظوری دے دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ دیر بالا پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے اغواء شدہ گاڑیوں کو برامد کرکے ایک تاریخ رقم کردی ۔ ہمارا امید ہے کہ دیر بالا پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر بنوا کر تمام جرائم کا خاتمہ کردیگی۔ انجمن تاجران نے دیر بالا کے پولیس کیلئے انعامات کا اعلان کیا ان میں معظوم خان S.H.O دیر امیر خان S.H.O گندیگار محمد نذیر ASI شامل ہے۔ تقریب میں D.P.O نے دیر بازار کیلئے پولیس چوکی بنانے کا اعلان کیا اور کہاکہ پولیس عوام کے خادم ہیں۔ اور وہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے اپنے اپ کو وقف کریں۔ کیونکہ عبادت پر جنت ملتی ہے۔ اور خدمت پر خدا ملتا ہے۔ لیکن خدمت ہر قسم لالچ سے پاک ہو ۔اور خوف خدا کو دل میں رکھتا ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -