حج ٹریننگ کونسل مردان ڈویژن کا اجلاس

حج ٹریننگ کونسل مردان ڈویژن کا اجلاس

  

صوابی ( بیورورپورٹ ) حج ٹریننگ کونسل مردان ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت حج کمیٹی صوابی کے صدر الحاج سعید اللہ خان ترکئی ہاؤس میں منعقد ہوا ،جس میں پاکستان حج ٹریننگ کونسل کے مرکزی چیئرمین الحاج محمد حیات خان نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی صوابی اور مردان کے اضلاع کے عازمین حج کو ٹریننگ دی جائے گی ، مرکزی چیئرمین الحاج محمد حیات نے کہا کہ سالانہ حج ٹریننگ شیڈول بہت جلد جاری کیا جائے گا جس میں مردان اور صوابی کے عازمین حج کو حج ٹریننگ دی جائے گی ،شیڈول کی اطلاع بذریعہ پرنٹ میڈیا دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -