ڈپٹی کمشنر سوات نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر سوات نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں 6ہفتے کے بچوں کو روٹا ویکسین کے قطرے پلا کر روٹا ویکسینشن مہم کا با ضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او غلام سبحانی ، ای پی آئی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت اور ڈی ایس وی بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ روٹا ویکسین بچوں کو متعدد مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے دو دفعہ پلائی جاتی ہے۔ پہلی خوراک چھ ہفتے کی عمر میں پلائی جاتی ہے جبکہ دوسری خوراک 10ہفتے کی عمر میں موجود ہ مہم کے دوران ضلع سوات میں چھ ہزار نو نہالوں کو روٹا ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -