ہنگو ،رشتہ کے معاملے میں ناراضگی پرجوان سالہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی

ہنگو ،رشتہ کے معاملے میں ناراضگی پرجوان سالہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورورپورٹ)رشتہ کے معاملے میں ناراضگی پرجوان سالہ دوشیزہ نے خودکشی کرلی۔ خود کشی مبینہ طور پر پھندا ڈال کر کی گئی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران خان نے کہا کہ جمعہ کے روز تھانہ سٹی ہنگو کے حدود میں واقع علاقہ شناوڑی میں مسماۃ (ش) نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایس ایچ او شاہ دوران کے مطابق جوان سالہ دوشیزہ گھر میں رشتہ معاملے میں ناراض تھی جس پر انہوں نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔