تحصیل ٹل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمبراداران کی کھلی کچہری

تحصیل ٹل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمبراداران کی کھلی کچہری

  

ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ٹل میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمبراداران کی کھلی کچہری۔علاقہ نمبرداران کی خصوصی شرکت ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمبراداران کا اسلحہ کے لائسنس اور سرکار ڈ جاری کرنے کے احکامات جاری۔ نمبرداران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا۔ پولیس متعلقہ علاقے کی نمبردار ان کے ہمراہ کاروائی کریں گے۔نمبرداران کی حقوق ،تحفظ اور عزت نفس کا خاص خیال رکھنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مالکان بھی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار اے سی یوسف کریم ،اے ڈی سی حافظ عطاء المنعم ، ڈی ایس پی ٹل سرکل شوکت علی شاہ و دیگر نے ٹل اے سی دفتر میں منعقدہ مشران اور مالکان کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے سی ٹل محمد علی ،سرکاری اداروں کے افسران ، ایس ایچ او ٹل ، علاقائی مشران اورنمبرداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری سے نمبرداران ملک اقبال،ملک جمیل خان، ملک اعظم شاہ، ملک عمر خان، ملک مراد علی شا ہ و دیگر نے ساپنے مسائل کے حوالے سے شکایات لگاتے ہوئے کہ ماضی میں نمبرداران کومعاشرے میں ایک نمایاں حیثیت حاصل تھی جبکہ گزشتہ چند سالوں سے نمبرداران کی عزت کو پاؤں تلے رونددیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اے سی یوسف کریم ،ڈی ایس پی شوکت علی شاہ بخاری ،اے ڈی سی عطاء المنعم و دیگر نے کہا کہ مشران اور نمبرداران کی معاشرے میں عزت اور حیثیت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی نمبرداران کی حیثیت کو تسلیم کیا جائے گا ۔اے سی یوسف کریم نے کہا کہ ہر نمبردار کو ایک اسلحہ لائسنس جاری کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس سے نمبرداران کو سرکاری سطح پر کارڈ کی اجراء بھی یقینی بنائی جائے گی ۔اس موقع پر اے ڈی سی عطاء المنعم نے تمام سرکاری محکموں ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تحصیل ٹل کے تمام نمبر دار حضرات کے جائز کاموں ترجیحی بنیادوں پرکرائے جائیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -