لوئر اورکزئی ایجنسی میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ، 1 شخص قتل،ایک شدید زخمی

لوئر اورکزئی ایجنسی میں 2 فریقین کے مابین فائرنگ ، 1 شخص قتل،ایک شدید زخمی

  

ہنگو (بیورورپورٹ)لوئر اورکزئی ایجنسی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ۔ ایک شخص قتل۔ایک شدید زخمی۔ فائرنگ جائیداد کے تنازعہ پر کی گئی ۔ پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ ا ورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ سنی ستوری خیل میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مقتول اور زخمی دونوں چچا زاد بھائی ہے جبکہ واقع چچا زاد بھائیوں کے درمیان عرصہ سے جاری جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -