کنٹونمنٹ لورڈ ڈگری کالج کا قیام یہاں کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے :بریگیڈیئر محمد اقبال

کنٹونمنٹ لورڈ ڈگری کالج کا قیام یہاں کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے :بریگیڈیئر ...

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ پبلک سکول ڈیفنس کالونی کوھاٹ کینٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سٹیشن کمانڈر کوھاٹ بریگیڈئر محمد اقبال اور کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین اسد جاوید نے کنٹونمنٹ بورڈ گرلز ڈگری کالج کاسنگ بنیاد رکھ لیاتقریب میں کنٹونمنٹ بورڈ کوھاٹ کے ایگزیکٹو آفیسر عامر رشید‘ کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران محمد ثقلین ‘محسن عتیق ‘تحصیل کونسلر الحاج جاوید نور ‘الحاج ساجد اسلام ‘قاری فتح محمد‘ محمدجان عاطف ‘محمدہارون کنٹونمنٹ بورڈ پبلک سکول ڈیفنس کالونی کی انتظامیہ اور علاقے کے معززین نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر کوھاٹ بریگیڈئر محمد اقبال خان نے کہا کہ ڈیفنس کانونی کوھاٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ڈگری کالج کا قیام یہاں کے عوام کو عظیم تحفہ ہے اور کالج کے قیام سے یہاں کے تعلیمی محرومیوں کا ازالہ ہوجائیگا کیونکہ آج کے جدید دور کا مقابلہ تعلیم حاصل کئے بغیر ناممکن ہے آج ان قوموں نے ترقی کی اور دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں جنہوں نے علم وتربیت کوفوقیت دی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ فلاحی میونسپل ادارہ ہے آپ سب لوگ کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ تعاون کریں اور ٹیکسز اور دیگر واجبات کو وقت پر ادا کیا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ ایگزیکٹو عامر رشید نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ صرف دکھلاوا نہیں کرتا ہم عوام کو بنیادی حقوق ان کے گھروں کے دہلیز پر دیں گے کنٹونمنٹ بورڈ کوھاٹ کے وائس چیئرمین اسد جاوید نے کہا کہ ہم نے انتہائی نامساعد حالات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا کینٹ کے رہائشیوں کی کنٹونمنٹ بورڈ سے شکوے شکایت زیادہ تھیں اورہم پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے تھے لیکن ہم نے عسکری قیادت کی سربراہی میں دن رات محنت کرکے مشنری جذبے سے کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈز میں کام کاآغاز کیا یہی وجہ ہے کہ عوام کاکنٹونمنٹ بورڈ پر اب اعتماد بحال ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ڈگری کالج کا منصوبہ کینٹ حدود کے باہرتھا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -