خیبر میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حاجی سلیمان شاہ انتقال کر گئے

خیبر میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حاجی سلیمان شاہ انتقال کر گئے

  

سوات (بیورو رپورٹ) خیبر میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ حاجی سلیمان شاہ انتقال کر گئے ، مرحوم کو لالہ زار کالونی پشاور میں سپرد خاک کر دیا گیا ،فاتحہ خوانی لالہ زارکالونی پیرانو حجرہ میں اداکی جارہی ہے ، مرحوم محکمہ کسٹم کے محمد کامران خان ، محمد اقبال ، خیبر میڈیکل کالج کے شعبہ ڈینٹل کے ارشاد خان ، افتخار خان ، اسلامیہ کالجیٹ کے آیاز خان ، زرعی یونیورسٹی کے امتیاز خان ، اشتیاق خان ، اشفاق خان اور عرفان خان کے والد جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر غفور خان عادل کے چچا تھے مرحوم کو لالہ زار کالونی پشاور یونیورسٹی میں سیکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ ، پروفیسرز حضرات ، سٹاف ممبرز ، ڈاکٹرز اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم صوم و صلواۃ کے پابند اور نیک انسان تھے انکی وفات سے علاقہ ایک خدا ترس اور محبتیں بانٹنے والے شخصیت سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے بحیثیت سرکاری ملازم اپنے فرائض بطریق احسن ادا کئے ان کی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -