میونسپل ائمپلائرز یونین سی بی اے بنوں کے انتخابات مکمل ،حافظ کریم داد خان صدر منتخب

میونسپل ائمپلائرز یونین سی بی اے بنوں کے انتخابات مکمل ،حافظ کریم داد خان ...

  

بنوں(نمائندہ پاکستان )میونسپل ائمپلائرز یونین سی بی اے بنوں کے انتخابات مکمل ہو گئے صدر حافظ کریم داد خان منڈان ،سر پرست اعلیٰ حاجی نزیر اللہ اعوان ، سینئر نائب صدر ملک طارق خان خوجڑی ، نائب صدر ہمایون خان ،نائب صدر دوم میر باز خان، جنرل سیکرٹری حیات خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد الیاس شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم شیر والی خان، فنانس سیکرٹری جمال خان ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری نقیب الرحمن بنگش ، جوئینٹ سیکرٹری حبیب اللہ ،پریس سیکرٹری حاجی عمر حیات خان اورچیئر مین فیض محمد خان منتخب ہو گئے جبکہ مد مقابل صدارت کے اُمیدوار عمر دیاز خان سکندری کے حق میں کوئی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس سے واک اوٹ کر گئے اور نو منتخب صدر حافظ کریم داد خا ن نے تمام عہدیدران ، ٹی ایم اے کے ملازمین شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ عہد کیا کہ انشاء اللہ ٹی ایم اے کی فلاح و بہود اور ملازمین کے حقوق کیلئے اخری حد تک جائینگے اور مجھ پر جو اعتماد کیا گیا اُس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا انہو ں نے کہا کہ ٹی ایم اے بنوں کے ایماندار ٹی ایم او عتیق بلوچ کی تبادلہ کرنے پر پرزور مزمت کی جائے گی یہ واحد ٹی ایم او عتیق بلوچ ہے جو کہ ملازمین ، پینشینر ز کو بروقت تنخواہیں وغیرہ ادا کرتے ہیں میڈیا کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے نو منتخب صدر حافظ کریم داد خان منڈان نے کہا کہ ٹی ایم اے بنوں میں تمام تر اختیارات ٹی ایم او عتیق بلوچ، ناظم انجینئر ملک احسان خان کو حاصل ہے جو کسی بھی عہدیں پر کوئی بھی ملازم رکھ سکتا ہے انہو ں نے میڈیا کے اس سوال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی سیکرٹری بلدیات نے لینڈ انسپکٹر غلام دیاز خان ، لائٹ انسپکٹر فیض محمد خان کو دوسرا جگہ بھی ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے جس کے اختیارات ٹی ایم او بنوں عتیق بلوچ کو حاصل ہے انہو ں نے کہا کہ وہ تمام ملازمین کے ساتھ بھائی چارے کی طرح جدو جہد رکھنا چاہتے ہے اور ٹی ایم اے بنوں میں کوئی اختلافات نہیں انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے مطالبات اعلیٰ حکام تک بروقت پہنچاتے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -