جوانسال لڑکی کے قاتل کی عدم گرفتاری ناانصافی ہے ،بھائیوں کی پریس کانفرنس

جوانسال لڑکی کے قاتل کی عدم گرفتاری ناانصافی ہے ،بھائیوں کی پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)افعان مہاجر کیمپ کوگا میں عرصہ اٹھ ماہ قبل مبینہ طور پر تشدد اور زہر دے کر قتل ہونے والی بائیس سالہ دوشیزہ جمیلہ کے بھائیوں نے دیگر رشتہ داروں کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولا کے مبئنہ قاتل شفیق کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے نامزد ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا اسماعیل اور ضیاء الحق نے دیگر رشتہ داروں مولانا سید حبیب ،عبدالصمد،حکیم خان اور بشر کے ھمراہ صحافیوں کو بتایا ہے کہ انکی بہن کی شادی کو اٹھ سال کا عرصہ ہوا تھا لیکن کوئی بچہ نہیں تھا جس کی وجہ سے اسکی ساس زرینہ،سسر کریم اور شوہر شفیق اسکو طعنے دیتے اور زد و کوب بھی کرتے رہتے تھے۔اور اخرکارگزشتہ رمضان کو ان تینوں نے مبینہ طور پر اس معصوم دوشیزہ کو تشدد کا نشانہ بناکر زبردستی زہر پلوائیں جس سے اسکی موت ہوگئی ۔لاش کو ضروری کاروائی کے لیے ھسپتال منتقل کیا اور تینوں مبینہ قاتلوں کے خلاف تھانہ ناوگئی میں ایف آئی آر درج کرائی تو پولیس نے ساس اور سسر کو گرفتار کیا جو تاحال جیل میں ہیں جبکہ مرکزی نامزد ملزم شفیق تاحال عدم گرفتار ہے اور بقول انکے شہد کی مکھیوں کی فارم کا کاروبار کرتا ہے اور کبھی خیبر پختونخوا اور کبھی پنجاب میں ہوتا ہے لیکن پولیس تاحال گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔حالانکہ اس سلسلے میں ڈی پی اور بونیر اور ائی جی پی خیبر پختونخوا سے بار بار درخواست بھی کی گئی ہے۔انھوں نے مقتولا کی روح کو سکون پہنچانے اور غمزدہ والدین اور بہن بھائیوں کی تسلی کے لیے اور انصاف کے تقاضے پورا کرنے کے لیے نامزد ملزم شفیق کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔