ہنگو، ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے تھانہ صدراورپولیس لائن کا اچانک دورہ

ہنگو، ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے تھانہ صدراورپولیس لائن کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرنے تھانہ صدراورپولیس لائن کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر تمام ریکارڈچیک کرتے ہوئے عمارتوں کے مختلف حصوں اورسیکورٹی چیک پوسٹوں کابھی معائنہ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ اورلائن کے روزنامچہ، دفاتر،رہائشی بیرکس،مالخانہ،،کوت اورکوت میں رکھے گئے اسلحہ کا معائنہ بھی کیا۔صفائی کی صورتحال چیک کرتے ھوئے اسے مزید بہتررکھنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کئے۔ڈی پی اونے سیکورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں سے ملاقات کرتے ھوئے ان کا یونیفارم چیک کیااورانھیں بدوران ڈیوٹی ہیلمٹ وجیکٹ لازم استعمال کرنے اورعوام دوست رویہ اختیارکرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ اورلائن کے محرران کوتمام سرکاری ریکارڈ مکمل رکھنے اورتھانے میں آئے ھوئے سائلین کے ساتھ اچھا اوردوستانہ رویہ رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کئے۔ڈی پی اوآصف گوہرنے ایس ایچ او تھانہ صدر کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تھانے کے حدودمیں مشکوک اورجرائم پیشہ عناصرپرکھڑی نظررکھتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکیلئے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزہدبہتری پیداکریں۔