چارسدہ ،نامعلوم وجوہات کی بناء پر میاں بیوی نے زہر پی لی

چارسدہ ،نامعلوم وجوہات کی بناء پر میاں بیوی نے زہر پی لی

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) شیخان کورونہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر میاں بیو ی نے زہر کھالی ۔ بیوی زندگی کی بازی گئی جبکہ شوہر موت و حیات کی کشمکش میں ہسپتال داخل ۔ نماز جنازہ کے بعد میت پو سٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پشاور منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے حدود شیخان کورونہ میں باڑہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے میاں بیو ی مسماۃ بلورو اور ان کے شوہر عارف خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہر کھا لی جس کے نتیجے میں مسماۃ بلورو زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ شوہر عارف خان موت و حیات کے کشمکش میں ہسپتال داخل ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ خاتون کو ابتدائی طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبعی موت قرار دیکر نعش ورثاء کے حوالے کر دی مگر بعد ازاں شک گزرنے پر پولیس نے نماز جنازہ کے بعد خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے خیبر میڈیکل کالج پشاور منتقل کر دیا اور اس حوالے سے روز نامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -