بونیرمیں جے ائی یوتھ کے 29 ہزار رجسٹرڈ ممبر ہیں،عاشق علی

بونیرمیں جے ائی یوتھ کے 29 ہزار رجسٹرڈ ممبر ہیں،عاشق علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر عاشق علی نے بونیر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ بونیرمیں جے ائی یوتھ کے 29 ہزار رجسٹرڈ ممبر ہیں ۔جو معاشرہ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔جن میں سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد ،مشاعرے ،فیسٹولز ،منشیات کے خلاف اگاہی مہم شامل ہیں ۔نوجوان کے لئے روزگار ،تعلیم اور کھیل کے میدان ہمارے بڑے اخداف ہیں ۔جماعت اسلامی نے ائندہ الیکشن میں پچاس فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کے جو وعدے کئے تھے ۔انہیں پورا کیا جائے گا ۔ایم ایم اے کے دور میں نوجوانوں کے لئے سو ڈگری کالجز منظور کئے تھے ۔جے یو ائی یوتھ کے ضلعی سطح ،زونل اور یوسی سطح پر تنظیمیں موجود ہیں ۔اس موقع پر انکے ہمراہ جے ائی حلقہ پی کے 79 کے صدر محمد عباس شاہین ۔محمد افضل ۔اقلیتی صدر انیل کمار ۔وقارخان اور یونین کونسل کڑپہ جے ائی یوتھ کے صدر شاہد اقبال بھی موجود تھے ۔ضلعی صدر نے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرتے ہیں ۔تعلیم کے خوالہ سے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سترلاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں ۔جبکہ دس فیصد نوجوان ایسے ہیں جو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ہاتھوں میں ڈگریاں لئے روزگار کی تلاش میں ہوتے ہیں ۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے نوجوانوں کے لئے روزگار الاونس مقرر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف پراجیکٹ چل رہے ہیں ۔جس میں نوجوانوں کے لئے کوئی پروگرام نہیں ہیں ۔ضلعی حکومت ،تحصیل اور وولئیج کونسل کی حکومتوں کو بھی اپنے اپنے فنڈز میں نوجوانوں کے لئے حصہ مختص کرنا چاہئے ۔انہوں نے تحصیل کونسل ڈگر میں یوتھ کونسلر کی سیٹ خالی ہونے اور 12 لاکھ روپے یو تھ فنڈز کو گلی کوچوں پر خرچ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔اور کہاکہ یو تھ کونسلر کی نشست کو جلد ازجلد پر کرنا چاہئے ۔جماعت اسلامی یو تھ کے ضلعی صدر نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ ملک وقوم کی خاطر جماعت اسلامی یوتھ کا حصہ بن جائے ۔اورہمارے ہاتھ مضبوط کرے ۔