اے اے سی کوہاٹ کے قصائیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنے کی ہدایت

اے اے سی کوہاٹ کے قصائیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فراہم کرنے کی ...

  

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ا یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے یونین کونسل گمبٹ میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی جانب سے قصائیوں کو جاری کردہ ہدایت نامہ پرعملدرآمد نہ کرنے پر6قصائیوں کو گرفتارکرلیاجبکہ وہاں پر عارضی تجاوزاٹ بھی ہٹائے ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے ایک سرکاری حکمنامے کے ذریعے ضلع بھرکے تمام قصائیوں کوسختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں اور ایک ہفتے کے اندراندر اپنے دکانوں میں شیشے لگوائیں، گوشت کو جالی سے ڈھانپیں اور گوشت کاٹنے کی لکڑی کو صاف ستھرا رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے قصائیوں کے دکانوں کا خود دورہ کرکے ان سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اقرار نامے پر باقاعدہ طورپردستخط بھی لئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے اقرار نامے کی پاسداری نہ کرسکے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اللہ نے کہا کہ قصائیوں کو باربارتنبیہ کی گئی تھی کہ وہ سرکاری حکمنامے پر عملدرآمد کریں لیکن وہ ناکام رہے جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -