مردان ،آپریشن کے دوران نوجوان کی ہلاکت پر 2 ڈاکٹرز معطل
مردان( بیورورپورٹ) آپریشن کے دوران نوجوان کی ہلاکت معاملہ ،ایم ایم سی کے 2ڈاکٹروں کومعطل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق پانچ دن قبل جھنڈے کے رہائشی شبیر ولد منتظر خان آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے جان بحق ہواتھاجس کے خلاف شہریوں اور عمائدین علاقہ پر مشتمل جرگہ نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاتھا جمعہ کے روز مردان میڈیکل کیمپلکس کے ہسپتال ڈائریکٹر نے ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر اویس کو فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔