روٹا ویکسین دست اور اسحال سے بچاو کی حفاظتی ویکسین ہے ،ڈی سی ٹانک

روٹا ویکسین دست اور اسحال سے بچاو کی حفاظتی ویکسین ہے ،ڈی سی ٹانک

  

سوات(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے کہا ہے کہ روٹا ویکسین دست اور اسحال سے بچاو کی حفاظتی ویکسین ہے جو بچوں کو پیدائش کے چھٹے اور دسویں ہفتے میں روٹین ایموزیشن کیساتھ دی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ویکسین سموار سے ٹانک کے تمام صحت کے مراکز پر دستیاب ہونگی، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو حٖفاظتی ٹیکوں کیساتھ روٹا وائرس ویکیسن بھی کرائیں تاکہ نونہال قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے، اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو روٹا وائرس ویکسین پلاکر باقاعدہ افتتاح کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روٹا ویکسین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دوسروں کے علاوہ کوآرڈینیڑ ای پی آئی طفیل شیرانی اور مغززین علاقہ بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -