’ میرے نوشہرہ کو پہچانو " کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ’’ میرے نوشہرہ کو پہچانو " کامیابی کیساتھ اختتام پزیر، نمایاں کارکردگی کرنیوالے طلباء و طالبات اور اساتذہ میں تعریفی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے اختتامی پروگرام میں نامور ادیبوں ، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگادئے، ڈی سی رضاکار فورس اور انتظامیہ کی کاوش قابل تحسین ہیں۔ مہمان خصوصی ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کی جانب سے منعقد کیا جانیوالا "KNOW MY NOWSHEA" یعنی میر ے نوشہرہ کو پہچانو پروگرام کامیابی کیساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب عثمانیہ ریسٹورنٹ ہال حکیم آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء وطالبات اور اساتذہ میں تعریفی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔اختتامی پروگرام میں نامور ادیبوں ، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگادئے ، جس میں ممتاز مصنف، نثر نگار اور مشہور کالم نگار سعداللہ جان برق، ممبر پراونشل پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخواہ اور سابقہ چیئر مین پشتو ڈیپارٹمنٹ اور ممتاز مصنف اور شاعرجناب یارمحمد مغموم خٹک، منصف شاعر اور ادیب جناب اسلم خان صاحب، پشتو اصلاحی ڈراموں اور فلموں کے مشہور اداکاران جمیل بابر اور جاوید بابر شامل تھے ایونٹ میں شریک ہوکر پروگرا م میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ یادر ہے "KNOW MY NOWSHERA" یعنی میرے نوشہرہ کو پہچانو ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اورڈ پٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں ضلع بھر کے تمام تحصیلوں سے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات میں نوشہرہ کی تاریخ، ثقافت،جعرافیہ، محل وقوع اور نامور سیاسی ادبی اور سماجی شخصیات پر مختلف مقابلے منعقد کرائے گئے تھے۔ جس میں فوٹوگرافی، پینٹنگ اینڈ آرٹ، تقریری، سوالنامے اور مضمون نگاری کے مقابلے شامل تھے۔ پروگرام میں ممبر پراونشل پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخواہ اور سابقہ چیئر مین پشتو ڈیپارٹمنٹ اور ممتاز مصنف اور شاعرجناب یارمحمد مغموم خٹک مہمان خصوصی تھے جبکہ سٹیج کے فرائض مشہور آرٹسٹ اورڈ پٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس کے ایمبیسڈر بختیار خٹک نے سرانجام دئے۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا" نوشہرہ کی تاریخ، ثقافت،جعرافیہ، محل وقوع اور نامور سیاسی ادبی اور سماجی شخصیات کو اُجاگر کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورڈی سی رضاکار فورس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کامیاب پروگرام کے انعقاد پرضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ والنٹئیر ٹاسک فورس یقیناًمبارکباد کے مستحق ہے۔نوشہرہ تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد نوجوان نسل کو آگے آنے اور ملک و قوم کی خدمت اور پہچان میں مدد اور نمایاں کردار اد کرسکتے ہیں" ۔