نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے بے روز گاری بڑھے گی ،شیر مت آفریدی

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے بے روز گاری بڑھے گی ،شیر مت آفریدی

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)سابق اور موجودہ عوامی نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے علاقے میں مسائل بڑھ رہے ہیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے علاقے میں بے روزگاری بڑھے گی خواتین کی سڑکوں پر آنا منتخب نمائندوں کیلئے شرم کی بات ہیں اب کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان قیادت شیر مت خان آفریدی شیخمل خیل شینواری میں(مرحوم )سیدان شاہ اور نعمت اللہ حجرے ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرینگے شیر مت خان آفریدی نے کہا کہ موجودہ ایم این اے اور سابق ایم این اے نے حلقے کے لئے کوئی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کئے ہیں اس لئے علاقے میں مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حلقے کے عوام نے ان کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا تو وہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایءں گے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی ایک جھلک کیلئے اور پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کیلئے ترس گئے جبکہ سکولوں اور ہسپتال کی حالات ابتر ہیں کوئی پو چھنے والا نہیں اب وقت آگیا ہے کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کریں اور پرانے چہروں اعتماد نہ کریں اور آئندہ الیکشن میں مسترد کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -تجزیہ -کراچی صفحہ اول -